میپکو اتھارٹی نی23ملازمین کو ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

ملتان ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے پروموشن بورڈ کی منظوری سی23ملازمین کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ 16ڈپلومہ ہولڈرز اپر ٹیکنیکل سب آرڈی نیٹ سٹاف کو جونیئر انجینئرز /اسسٹنٹ منیجرز بنیادی سکیل 17میں ترقی دی گئی ہے اور ان ملازمین کو 28دسمبر 2016؁ء تک میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان ملازمین میں خلیل احمد (بوسن روڈ سب ڈویژن ملتان )، محمد اعظم علی ( شاہ رکن عالم آپریشن سب ڈویژن ملتان )، خالد محمود ( ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژ ن میپکو ملتان )، عمانوئیل گل (ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن مظفرگڑھ )، محمد طارق محمود (ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ساہیوال)،محمد امین جی سی سب ڈویژن میپکو بہاولپور)، فضل الحق (ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن مظفرگڑھ )،فضل الرحمن (ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن وہاڑی )،محمد طاہر (سیفٹی ڈائریکٹوریٹ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان )، محمد طارق ظفر ( شاہدرہ آپریشن سب ڈویژن بہاولپور)، محمد اسلم طاہر (شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان )، عامر عباس ( کچاکھوہ سب ڈویژن خانیوال )، سید عمران اصغر ( پلاننگ اینڈ انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ میپکو ملتان )، محمد نواز ( میپکو آپریشن سب ڈویژن عبدالحکیم )اور محمد نواز (آپریشن ڈویژن وہاڑی) شامل ہیںجبکہ بنیادی سکیل 9کے 7میٹرسپروائزرIIکو بنیادی سکیل 14میٹرسپروائزرI کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان ملازمین میں محمد یاسین (نورپورسب ڈویژن پاکپتن)، محمد افضل ڈوگر ( قادر آبادسب ڈویژن ساہیوال )، عبداللہ خان (ساہیوال سرکل)، شہبازداد خان (فرسٹ سب ڈویژن عارفوالہ)، عبدالغفور خان (مظفرگڑھ سرکل)، محمد طارق (پاک گیٹ سب ڈویژن ملتان ) اور سید غلام عباس (حسن آبادسب ڈویژن ملتان ) شامل ہیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں