چائلڈپروٹیکشن بیورو میں قائد اعظمؒ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
تازہ ترین : 1

چائلڈپروٹیکشن بیورو میں قائد اعظمؒ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء)چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان آفس میں قائداعظمؒ ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقدکی گئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسرچائلڈ پروٹیکشن بیوروملتان ملک سمیع احمدنے کی ،تقریب میں ادارہ میں رہائش پذیر بچوں اور تمام سٹاف نے شرکت کی،اس موقع پربچوں کوقائداعظم ؒکی زندگی اورتحریک پاکستان کے حوالے سے ان کی انتھک محنت بارے تفصیلی آگاہی دی گئی ،تقریب میں کبرٰی ملک ،نویدمختار،طاہرہ یاسمین ،محمدرضاسمیت دیگرنے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 26/12/2016 - 20:50:14

اپنی رائے کا اظہار کریں