بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی، ملتان سے پیپلزپارٹی کا قافلہ ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ ..
تازہ ترین : 1

بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی، ملتان سے پیپلزپارٹی کا قافلہ ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ روانہ

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء)سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی میں شرکت کیلئے ملتان سے پیپلزپارٹی کا قافلہ ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ روانہ ہوگیا۔قافلے کے شرکاء کو پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق ایم پی اے ڈاکٹرجاویدصدیقی نے روانہ کیا جبکہ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنما ایم سلیم راجہ ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر قافلے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے،پیپلزپارٹی حقیقی جمہوریت ہے ،اسے غیرجمہوری حربوں سے آزمایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ آج سابق صدر آصف علی زرداری تاریخی خطاب کریں گے۔
وقت اشاعت : 26/12/2016 - 19:50:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں