وزیراعظم محمدنواز شریف کی سالگرہ ،مختلف مقامات پرکیک کاٹے گئے

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ملک بھرکی طرح ملتان میں بھی وزیراعظم محمد نوازشریف کی سالگرہ منائی گئی ۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے کارکنوںنے مختلف مقامات پرنوازشریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے اوران کی درازی عمرکیلئے دعائیں مانگی ۔سالگرہ کاکیک کاٹنے کی ایک تقریب قاسم بیلہ کالونی میں منعقدہوئی جس کااہتمام صوبائی اسمبلی کے رکن شہزادمقبول بھٹہ نے کیاتھا۔

تقریب میں مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی شہزادمقبول بھٹہ اوردیگرمقررین نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کومستحکم کیا۔قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں ہم نے جوملک حاصل کیاوزیراعظم نوازشریف اسے قائدکے خوابوں کی تعبیربناناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ ہم قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں ۔

سالگرہ کی ایک اورتقریب کااہتمام صوبائی اسمبلی کی رکن سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پرکیاگیاتھاجہاں پرمسلم لیگی کارکنوں اورمسلم لیگ خواتین ونگ کی رہنمائوں اورکارکنوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ شاہین نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کاسفرجاری ہے اورجمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام بنادی جائیں گی۔مدنی سنٹرحسین آگاہی میں بھی مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادنے وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ منائی ۔

سالگرہ کی ایک اورتقریب رضاہال میں منعقدہوئی جس میں میئرملتان نویدارائیں ،مسلم لیگی رہنماشیخ طارق رشید اوردیگررہنمائوں اورکارکنوں نے بھی شرکت کی ۔مسلم لیگ نوازلیگ کے ضلعی صدر بلال بٹ اورجنرل سیکرٹری اطہرممتازنے بھی وزیراعظم کی سالگرہ کی تقریب منعقدکی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں