نیب کی ملتان میں کاروائی ، 14 کروڑ روپے کے نادہندہ شخص کو گرفتارکرلیا
تازہ ترین : 1

نیب کی ملتان میں کاروائی ، 14 کروڑ روپے کے نادہندہ شخص کو گرفتارکرلیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 دسمبر2016ء)نیب نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے 14 کروڑ روپے کے نادہندہ شخص کو گرفتار کرلیا،نیب حکام کے مطابق گرفتار شخص نے مختلف بینکوں سے مجموعی طور پر چودہ کروڑ روپے کی ہیر پھیر کی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ملتان میں کارروائی کے دوران ایک شخص کوگرفتار کیا ہے جس کے بارے میں نیب حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص بینک نادہندہ ہے اس نے مختلف بینکوں سے مجموعی طور پر چودہ کروڑ روپے کی ہیر پھیر کی۔ نیب حکام کی جانب سے گرفتار شخص کا نام نہیں ظاہر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/12/2016 - 21:20:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں