ملتان میٹروبس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب موخر

افتتاح اب جنوری کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان،ملتان میٹروبس کاکمانڈ اینڈکنٹرول سنٹرزیرتعمیر،کچھ میٹرو اسٹیشنز میں بھی تزئین و آرائش اورمشینری کی انسٹالیشن کا کام باقی ہونے کی وجہ سے افتتاحی تقریب موخر کی گئی ،ذرائع

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

ملتان میٹروبس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب موخر

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) ملتان میٹروبس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب ایک بار پھرموخرکردی گئی ہے۔باخبرذرائع کے مطابق ملتان میٹروبس پراجیکٹ کا افتتاح اب جنوری کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملتان میٹروبس کا کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹرابھی زیرتعمیر ہے جبکہ میٹروبس کے بعض اسٹیشنز میں بھی تزئین و آرائش اورمشینری کی انسٹالیشن کا کام باقی ہے ،جس پرصوبائی حکومت نے ملتان میٹروبس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب موخر کردی ہے اوراس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو بھی اگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان میٹروبس پراجیکٹ کا افتتاح اب جنوری کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ملتان میٹروبس پراجیکٹ کا افتتاح 25دسمبر کو وزیراعظم نوازشریف کریں گے اور اس سلسلے میں ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی تیاریاں کی جارہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں