زکریایونیورسٹی ملتان کے سنڈیکیٹ کاہنگامی اجلاس

معطل شدہ رجسٹرار ملک منیرحسین کے خلاف انکوائری کی رپورٹ کو زیربحث لایاگیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی زیرصدارت سنڈیکیٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں معطل شدہ رجسٹرار ملک منیرحسین کے خلاف ہونے والی انکوائری کی رپورٹ کو زیربحث لایاگیا اوریونیورسٹی ترجما ن کے مطابق ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت یہ اجلاس بلانا ضروری تھا ․ اجلاس میں انکوائری رپورٹ کو زیربحث لایا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں ملک منیر حسین کو ذاتی شنوائی کا موقع دے کر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں فیصلہ کیا جائے ․ سنڈیکیٹ نے اپنے اجلاس میں وائس چانسلر کے اس فیصلہ کی بھی توثیق کی جس کے ذریعے انہوں نے سابق چیف سیکورٹی آفیسر کرنل (ر) ابراہیم کو ان کے عہدے سے ہٹایا تھا․ اجلاس میں خزانہ دار ڈاکٹر محمد عمر فاروق نے بہائو الدین زکریایونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی بجٹ تجاویز پیش کیں جس کی سنڈیکیٹ نے توثیق کردی․اجلاس میں ریٹائرڈ فیکلٹی کی ری ہائرنگ کے حوالے سے بحث کے بعد جس میں ممبرز سنڈیکیٹ نے متفقہ طور پر سنڈیکیٹ کے اس اقدام کی توثیق کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ارشد علی ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس فاعقہ سحر منظر ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر شعیب انور، جسٹس (ر) میاں ظفر یسین ، ڈین ڈاکٹر مسعود اختر ، ڈاکٹر عمران شریف ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، انجینئر طاہر سلطان ، آمنہ حسنین نقوی ، مسزنگہت سلطانہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں