ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ملتان سے متعلق عوام کی مشکلات کے حل کیلئے ویب سائٹ متعارف ..
تازہ ترین : 1

ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ملتان سے متعلق عوام کی مشکلات کے حل کیلئے ویب سائٹ متعارف کرادی گئی

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 دسمبر2016ء)حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ملتان سے متعلق عوام کی مشکلات کے حل اور ان کے کلیمز کی بروقت ادائیگی کے لئے ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے۔ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر فسٹ کے اعلامیے کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ملتان سے متعلق عوام کی مشکلات کے حل اور ان کے کلیمزکی بروقت ادائیگی اور فیڈ بیک کے لئے ویب سائٹ بنا دی گئی ہے جس کا ایڈریس www.iota.punjab.gov.pk ہے۔ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ویب سائٹ سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے انہیں اپنے مسائل کے بارے میں متواتر فیڈ بیک بھی فراہم کیا جاتا رہے گا۔
وقت اشاعت : 24/12/2016 - 20:10:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں