قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پوری زندگی محنت ، جدوجہد کا بہترین عملی نمونہ ہے، طارق عمر چوہدری

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) معروف سماجی رہنما طارق عمر چوہدری ، محمد عمران اعظمی اورعابدہ حسین بخاری نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ محسن قوم تھے ، ملکی استحکام و ترقی کے حوالے سے فرمودات قائد اعظم پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قائد اعظم ؒ کی تین روزہ تقریبات کے سلسلے میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہد محمود انصاری ، عامر شہزاد صدیقی اور افتخار مغل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی عظمت کو پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی خدمات کے اعتراف کا بہترین ذریعہ یہی ہے کہ پوری قوم ان کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کرے ، محمد علی جناحؒ کی پوری زندگی محنت ، جدوجہد اور عظم صمیم کا بہترین عملی نمونہ ہے آج نوجوانوں کو اکابرین پاکستان کی خدمات سے روشناس کرانا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ تقریب میں اجمل رونگھا ، کوثر بانو ، عیسیٰ بھٹہ ، چوہدری فیصل ، حلیم خان ، احمد بھٹہ ، تصور حیات ، رانا عارف ، محمد عادل انصاری ، خورشید اکبر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں