پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں ریٹائرڈ اور ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزازمیں الوادعی تقریب

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسران و ٹرانسفر ہونے والے افسر محمد حسن انسپکٹر ، فقیر محمد سب انسپکٹر ، ذوالفقار علی سب انسپکٹر ، رضا عباس سب انسپکٹر ، محمد اشرف اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، الطاف حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں جاوید بشیر خان ایس پی لیگل ، شفیق الرحمن ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ،عبدالنعیم پی ایس او ، عتیق الرحمن چیف لاء انسٹرکٹر، ڈاکٹر محمد اویس رومی وجملہ سٹاف پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقصود احمد خان کھچی ایس ایس پی پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان نے ریٹائرڈ ہونیوالے ، ٹرانسفر ہونیوالے افسران کی ادارہ کیلئے خدمات کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس افسران محکمہ کا اثاثہ ہیں ۔ جبکہ ریٹائرڈ ہونیوالے افسران آئندہ کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے رجوع کی بابت بھی ہدایات کیں ۔ تقریب کے اختتام پرمقصود احمد خان کھچی ایس ایس پی پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان نے ٹرانسفر /ریٹائرڈ ہونیوالے افسران کو یادگاری شیلڈز دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں