کپاس کی درآمد کی اجازت دی جائے، سینئر وائس چیئرمین پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے )کے سینئر وائس چیئرمین سہیل محمودہرل نے کہاکہ جب تک ملک میں موجود کپاس کاسٹاک ختم نہیں ہوتا اس وقت تک اس ڈیوٹی فری درآمدکی کی اجازت نہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

سابق صدور حاجی محمد اکرم وشہزادعلی خان کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں میں بھی اورکاشتکاروں کے پاس بھی ابھی کپا س اورروئی کابڑاسٹاک موجودہے ۔

اس موقع پرکپاس کی ڈیوٹی فری یاکم ڈیوٹی کے ساتھ درآمدپاکستانی کاشتکارو۴ں کیلئے تباہ کن ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اگرٹیکسٹائل سیکٹرکوفائدہ دیناہے توبہترطریقہ یہ ہے کہ ان کے لئے گیس اوربجلی کے نرخ کم کردیئے جائیں اس سے ان کی پیدواری لاگت کم ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ ملک کا کاٹن سیکٹرمعاشی بدحالی سے نکل رہاہے اس لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضرور کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں