سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی اور سفاکی کے مراکز کو نیست و نابود کرنے کیلئے پرعزم کیا۔میجرجنرل عارف ملک

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

ملتان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قائم کردہ ورکنگ گروپ برائے فروغ امن و رواداری کے اشتراک سے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں خصوصی امن سیمینار کا انعقاد کیاگیا ․ تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی آرمڈ ڈویژن فرسٹ میجر جنرل محمد عارف ملک تھی․ تقریب میں بہائو الدین زکریایونیورسٹی کے اساتذہ ، طلباء طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی آرمڈ ڈویژن فرسٹ میجر جنرل محمد عارف ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسی سانحہ نے قوم کو پرعزم کیا کہ دہشت گردی اور سفاکی کے مراکز کو نیست و نابود کیا جا-ئی․ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی قوتوں کو قومی رائے عامہ کی مکمل تائید حاصل ہی․ انہوں نے کہاکہ آپ کے سامنے جو چیلنجز ہیں ان میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان کے خلاف متحرک ہونے والی قوتیں ہیں جن کو طلباء ، اساتذہ ، وکلاء ، انجینئرز اور سب نے مل کر ان کا سامنا کرنا ہی․ انہو ںنے طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ آپ ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور آپ کے ارادے اور منشا کے ساتھ قوم آبرو مندی کا سفر طے کرے گی․انہوں نے بچوں کی طرف سے پیش کیے گئے سانحہ پشاور کی یاد میں سکرپٹ اور ٹیبلو کی تعریف کی․بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس واقعہ کو پاکستان میں امن اور علم کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن کا قیام اجتماعی ذمہ داری ہے ․ جس میں تمام شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا․․ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ورکنگ گروپ برائے فروغ امن محمد مرتضی نورنے کہاکہ امن کو فروغ دیں گے اور دہشت گردی کو ختم کریں گے ․ انہوں نے کہاکہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اساتذہ اور طالب علموں کے لیے بہت سے پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں جن میں ہم ان کو بیرون ممالک بھی بھجوائیں گے اور اس سلسلہ میں ایم او یو سائن کررہے ہیں․ نمائندہ پنجاب ایچ ای سی عمران شاہد ، صدر ہائی کورٹ پنجاب بار ایسوسی ایشن ملتان شیخ جمشید حیات ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عظیم الحق پیرزادہ نے بھی خطاب کیا․ملتان کالج آف آرٹس کے طلباء طالبات کی جانب سے مختلف تصاویر کی نمائش بھی کی گئی ․تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدو صہیب ، ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر شیخ ، ڈائریکٹر ڈاکٹر سیماء محمود ، ڈاکٹر عزیر احمد ، جنرل سیکرٹری اے ایس اے ڈاکٹر حسن بچہ ، امتیاز وڑائچ ، اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں