کرپشن‘ظلم اور ناانصافی کیخلاف تحریک انصاف کی مہم ضرور کامیاب ہوگی‘ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مک مکاتھا،تحریک انصاف نے مقابلہ کیا ، عزت کی شکست کو ضمیرکا سودا کرنے سے بہتر سمجھا

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کا ملتان میں کارنر میٹنگز اور اجتماعات سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک میں کرپشن ،ظلم اور ناانصافی کیخلاف جوجدوجہدشروع کررکھی ہے وہ ضرور کامیاب ہوگی۔ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے ضرور اپنے انجام سے دوچارہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 148میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگزاور اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر مخدوم زین حسین قریشی اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر اختر ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کا مک مکاتھا،تحریک انصاف نے مقابلہ کیا اور عزت کی شکست کو ضمیرکا سودا کرنے سے بہتر سمجھا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں