ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب کا پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کادورہ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ ..
تازہ ترین : 1

ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب کا پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کادورہ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

ملتان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 دسمبر2016ء)ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب سعد بھروانہ نے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان کادورہ کیا ۔اس موقع پران کے ہمراہ اے آئی جی فنانس حسن حبیب اور احسن یو نس سی پی او ملتان موجود تھے۔ دورے کے آغاز پر ایس ایس پی پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان مقصود احمد خان کھچی نے ڈی آئی جی ٹریننگ ، اے آئی جی فنانس اور سی پی او ملتان کو خوش آمدید کہا ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ نے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان کے جملہ سیکیورٹی میکنیزم ، سیکیورٹی پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ مقصود احمد خان کھچی ایس ایس پی پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان نے جملہ سیکیورٹی انتظامات کی بابت تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ سعد بھروانہ ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب نے پو لیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/12/2016 - 22:25:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں