پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،32افراد گرفتار

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:06

ملتان۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 32افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد مشتاق سے 1020 گرام چرس، ملزم غلام مصطفی سے 5 لیٹر شراب، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم عبداللہ سے 10 لیٹر شراب ، ملزم شہزاد سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم شہباز سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمود سے 345 گرام چرس، پولیس تھانہ قادر پور راواں نے ملزم مشتاق سے 10 لیٹر شراب، ملزم عمران سے 6 لیٹر شراب، ملزم مظہر سے 9 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم ریاض سے پسٹل 30 بور ،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم ابراہیم سے پسٹل 30 بور ، ملزم راشد سے پسٹل 30 بور، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم نادر سے پسٹل 30 بور ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم اللہ ڈتہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ملتان پولیس نی18اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے 3 کا تعلق کیٹیگری "ای" سے اور 15ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیںملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران120نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں430نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی116موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں