مسیحی برادری کیلئے سستے بازاروں میں ا شیاء کی فراہمی شروع کردی گئی
تازہ ترین : 1

مسیحی برادری کیلئے سستے بازاروں میں ا شیاء کی فراہمی شروع کردی گئی

ملتان۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء)کرسمس کی آمد کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی مسیحی برادری کیلئے سورج میانی روڈ پر رضا آباد جبکہ کینٹ کے علاقے میں کیتھولک چرج کے باہر سستے بازار میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی فراہمی شروع کردی گئی ہے،جمعرات کے روز مسیحی برادری کی طرف سے دونوں بازاروں میں کافی گہما گہمی رہی جنہوں نے مختلف سٹالز سے ہول سیل ریٹ پر اشیاء کی خریداری کی ،اس موقع پر بازاروں میں موجود خریداروں نے کہاکہ سستے بازارکرسمس سے صرف دویوم قبل لگائے گئے ہیں جبکہ زیادہ تر خریداری گزشتہ 15سے 20روز قبل کی جاچکی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سستے بازار کرسمس سے کم ازکم 15یوم قبل لگائے جائیں اور ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/12/2016 - 22:00:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں