کرسمس کے موقع پر ملتان میں 500پاونڈزوزنی کرسمس کیک کاٹا گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) ملتان میں یونائیٹڈگاسپل ہیلنگ سپیرئیر چرچ گلزارٹائون ملتان میں کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر پاسٹریوسف رضا کی قیادت میں 500پاونڈزوزنی کرسمس کا کیک کاٹا گیا جسے تقریب میں موجود شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔تقریب کے میزبانوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پاکستان میں کرسمس کے موقع پر کاٹا جانے والا سب سے بڑا کیک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتقریب میں کرسمس ٹری بھی سجائے گئے تھے جبکہ سانتا کلازوں کی طرف سے بچوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔یونائیٹڈگاسپل ہیلنگ سپیرئیر چرچ کے انچارج پاسٹر یوسف رضا کا اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرسمس کا تہوارپوری انسانیت کیلئے امن اور آشتی کا پیغام ہے۔کرسمس کا دن ہمیں اخوت و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں برابر شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں