ملتان،مئیر،ڈپٹی مئیرکاانتخابات ‘ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں،اراکین اسمبلی پولنگ سٹیشنز آتے رہے‘اسلحہ کی نمائش

جمعرات 22 دسمبر 2016 17:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) ملتان میں میونسپل کارپوریشن کے میئر ،ڈپٹی مئیراور چئیرمین ضلع کونسل کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی گئیں۔اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن کے رولزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں میں آتے رہے۔کئی جگہ پرکھلم کھلا اسلحہ کی نمائش بھی کی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی ایم این اے شاہین شفیق ضابطہ اخلاق کو پامال کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن میں ووٹرز کو ترغیب دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ایم پی اے ظہیرالدین علیزئی،جاوید انصاری بھی پولنگ سٹیشن میںکارکنوں کے ساتھ آئے۔دوسری طرف سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوںعبدالقادر گیلانی علی موسیٰ گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ کھلم کھلا اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کیمپ کا دورہ کیا۔کئی ووٹرزحلف اٹھاکراپنی وفاداریوں کا یقین دلاتے رہے۔ ملتان ہی میں تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر منتخب خاتون عہدیدار قربان فاطمہ نے وفاداری ثابت کرنے کے لئے 10 روپے کا نوٹ بیلٹ پیپر کے ساتھ نتھی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں