میپکو خانیوال سرکل نے 31ملازمین کو ترقی دینے اور اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کردیئے
تازہ ترین : 1

میپکو خانیوال سرکل نے 31ملازمین کو ترقی دینے اور اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کردیئے

ملتان ۔21دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر2016ء) سپرنٹینڈنگ انجینئر میپکو خانیوال سرکل نے 31ملازمین کو ترقی دینے اور اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔لائن مین گریڈIIبنیادی سکیل 11سے لائن مین گریڈIبنیادی سکیل 13میں ترقی پانے والی15ملازمین میں محمد خالد، محمد الطاف، فضل الرحمن،محمد حسین، محمد اعجاز، مقبول احمد، امتیازاحمد، محمد مختار، نوید احمد، شاہد جمیل ،محمد عتیق، ظفر اقبال، محمد شاکر، محمد ارشد، محمد اقبال ولد خان محمدشامل ہیں جبکہ ٹائم سکیل کے تحت اپ گریڈ ہونے والے بنیادی سکیل 11سے بنیادی سکیل 13کی6لائن مین گریڈ Iمیںمحمد اقبال ،محمد نواز، محمد اسلم، نعیم اللہ خان، محمد اشفاق اور محمد حنیف، بنیادی سکیل 9سے بنیادی سکیل 11کے 9لائن مین IIمیں جاوید اقبال، طالب حسین، محمد مرسلین، عرفان رفیق، خالد حسین، محمد خالد ، محمد الطاف، فضل الرحمن اور محمد حسین جبکہ بنیادی سکیل 7سے بنیادی سکیل 9میں اپ گریڈ ہونے والے ایک اسسٹنٹ لائن مین میں قیصر محمودشامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/12/2016 - 23:41:42

اپنی رائے کا اظہار کریں