ملتان سمیت پنجاب بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ (کل ) ہوگی
تازہ ترین : 1

ملتان سمیت پنجاب بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ (کل ) ہوگی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر2016ء)ملتان سمیت پنجاب بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کل 22دسمبرکوہوگی۔یوسی چئیرمین میونسپل کارپوریشن اورضلع کونسل کیلئے مئیر،ڈپٹی مئیر،چئیرمین،وائس چئیرمین ضلع کونسل کا انتخاب کریں گے۔پولنگ صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے رولزکے مطابق پولنگ سٹیشن کی حدود کے 200میٹرمیں غیرمتعلقہ افرادکا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے پولنگ سٹیشنز میں داخلے پرپابندی ہوگی۔میونسپل کارپوریشن ملتان کے مئیر کے لئے مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار چوہدری نویدآرائیں کا مقابلہ تحریک انصاف کے عدنان ڈوگر سے ہوگا جبکہ چئیرمین ضلع کونسل کیلئے مسلم لیگ(ن)کے دیوان عباس بخاری ،تحریک انصاف کے عمرفاروق کھوکھر سمیت 3امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/12/2016 - 23:29:36

اپنی رائے کا اظہار کریں