میٹروبس منصوبے کا تمام ریکارڈ ایم ڈی اے کے پاس محفوظ ہے، ترجمان میٹروبس
تازہ ترین : 1
میٹروبس منصوبے کا تمام ریکارڈ ایم ڈی اے کے پاس محفوظ ہے، ترجمان میٹروبس

میٹروبس منصوبے کا تمام ریکارڈ ایم ڈی اے کے پاس محفوظ ہے، ترجمان میٹروبس

ملتان۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر2016ء)ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے کا تمام ریکارڈ ایم ڈی اے کے پاس محفوظ ہے اور ضلع کچہری میں آتشزدگی کی زد میں آنے والے ریکارڈ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میٹروبس منصوبے کے ترجمان نے کہاہے کہ میٹرو بس منصوبے کے روٹ ، بس ڈپو اور متاثرین کو کی جانے والی ادائیگی کا تمام لینڈ ریکارڈ ایم ڈی اے کی بلڈنگ میں واقع لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کے آفس میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ میٹرو بس منصوبے کا تمام دیگر ریکارڈ بھی ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ، فنانس اور آڈٹ کے پاس موجود ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع کچہری میں آتش زدگی کی زد میں آنے والے ریکارڈ سے میٹرو بس منصوبے کی دستاویزات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/12/2016 - 19:34:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں