محکمہ سوشل ویلفیئر کے سپروائزروں کے سکیل اپ گریڈ کرنے کافیصلہ

منگل 20 دسمبر 2016 16:02

ملتان۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے 533سپروائزر کے سکیل کی اپ گریڈیشن کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب کے 533سپروائزر جوکہ گریڈ چھ سے گریڈ نو میں کام کررہے ہیں ان کے سکیل کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے انہیں گریڈ14جبکہ ان سے پہلے کام کرنے والے سپروائزر کو گریڈ 16دینے کافیصلہ کیاگیا ہے۔31دسمبر کو ڈپٹی چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں