ملتان، بی سی جی چوک پر فوارے کی تکمیل مکمل، فعال کردیاگیا
تازہ ترین : 1

ملتان، بی سی جی چوک پر فوارے کی تکمیل مکمل، فعال کردیاگیا

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2016ء)ملتان میٹرو بس روٹ بی سی جی چوک پر خوبصورت فوارے کی تکمیل مکمل اور اسے فعال کر دیا گیا ہے، فوارے کا ڈیزائن میٹرو بس روٹ پر لگنے والے دیگر فواروں سے مختلف ہے،اسی طرح چوک کمہاراں والا پر زیر تعمیر فوارے کا ترقیاتی کام بھی مکمل اور اس کے اطراف میں گرین گراس لگا دیا گیا ہے ، میپکو کی طرف سے بجلی کا کنکشن ملنے کے بعد اسے بھی فعال کر دیا جائے گا، میٹرو بس روٹ چونگی نمبر14 پر بھی پلانٹر تعمیر کئے جا رہے ہیں جن میں خوبصورت پودے لگائے جائیں گے،دریں اثناء میٹرو بس اسٹیشنز اور روٹ پر صفائی کا عمل جاری ہے ،میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر9 اور گلگشت کی خصوصی طور پر صفائی کی جا رہی ہے اور اس کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ دیگر اسٹیشنز پر بھی صفائی کا کام جاری ہے۔

وقت اشاعت : 19/12/2016 - 23:51:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں