ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر مستقل انسداد تجاوزات کیمپ قائم کر دیے

پیر 19 دسمبر 2016 23:41

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گردیزی مارکیٹ، گلگشت ، ممتاز آباد ، حسین آگاہی، ڈبل پھاٹک اور اندرون شہر سمیت معروف مقامات پر مستقل انسداد تجاوزات کیمپ قائم کر دئیے ہیں‘ تمام کیمپس میں 50 فی کس رضا کار تعینات کر کے 3 شفٹوں میں بازاروں اور چوکوںپر گشت کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ سول ڈیفنس نے 5 سے زائد کیمپس لگا کر رضا کاروںکی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ رضا کاروں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوںمیں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے کر مال خانے جمع کرایا تجاوزات آپریشن کے حوالے سے ڈی سی او نے تمام متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ قبضے میں لیا گیا سامان کسی صورت واپس نہ کیا جائے اور الیکٹرانکس سمیت تمام تجاوزات کا سامان قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے 2 روز میں نیلام کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

نادر چٹھہ نے کہا کہ حالات چاہے جو بھی ہوں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا تاکہ سرکاری اراضیوں اور گزر گاہوں پر قابض مافیا کا کڑا احتساب ہو سکے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں