ریسرچ ایوارڈمیں پنجاب بھرمیں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پرزکریایونیورسٹی کومبارکباد

پیر 19 دسمبر 2016 23:41

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے بہاء الدین زکریایونیورسٹی کو 2015 کے ریسرچ (پروڈیکٹیویٹی ایوارڈ) ایوارڈ میں پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر چیئرمین پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی نے یونیورسٹی انتظامیہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میں تحقیقی عمل تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جوخوش آئندہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے یونیورسٹی کے 11 سائنسدانوں کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے دیگراساتذہ کو تلقین کی کہ انہیں بھی آئندہ برس پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن پر فائز ہونا چاہیے ․واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد یہ ایوراڈ پچھلے چار سالوں سے مسلسل حاصل کرتے آرہے ہیں وہ اس وقت ڈائریکٹر او آر آئی سی کے مرتبے پر بھی فائز ہیں اور وہ یونیورسٹی میں ریسرچ کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

آر پی اے ایوارڈز 2015-16حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد پروفیسر و چیئرمین شعبہ فزکس‘ڈاکٹر محمد رزاق انٹامالوجی‘ڈاکٹر سرفراز شاد انٹامالوجی‘ ڈاکٹر محمد نعیم عاشق کیمیل سائنسز‘ڈاکٹر محمد عمران قادر مالیکولر بیالوجی و بائیو ٹیکنالوجی‘ ڈاکٹر مصباح الاسلام فزکس‘ ڈاکٹر شعیب فرید انٹامالوجی‘ڈاکٹر محمد نجم الحق کیمیکل سائنس‘ ڈاکٹر ارشاد علی فزکس‘ ڈاکٹر محمد فاروق قیوم شعبہ سوائل سائنسز اور ڈاکٹر سعید اختر پروفیسر فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں