ملتان پولیس نے 14اشتہاریوںسمیت21 افرادکو گرفتار کرلیا ،منشیات واسلحہ برآمد

پیر 19 دسمبر 2016 20:31

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوںمیں چھاپے مارکر14اشتہاری مجرمان سمیت 21جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابقپولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد بابر سے 02 لیٹر شراب، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم اصغر سے 05 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کپ نے ملزم محمد علی سے 60 لیٹر شراب ، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم 140 گرام چرس، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم سے عمر سے 20 لیٹر شراب ،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم محمد عامر سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم محمد سلیم کو مجرم اشتہاری محمد اسلم کو بھگانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی14اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے 01 کا تعلق کیٹیگری "ای" سے اور 13ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران121نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں434نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی120موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں