کپاس کی پیداوار ایک کروڑ گانٹھ سے بڑھ گئی

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

ملتان۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.33فیصد اضافہ کے ساتھ 15دسمبر تک ایک کروڑ ایک لاکھ 47ہزار 941گانٹھیں حاصل ہوئیں ،پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے مطابق جیننگ فیکٹریوں میں پہنچنے والی کپاس سے 9678546گانٹھ روئی کی پریسنگ مکمل کی گئیں جبکہ مزید گانٹھیں تیار کرنے کا عمل جاری ہے ،برآمد کنندگان نے بھی 15دسمبر تک ایک لاکھ 94ہزار 844گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب اور سندھ سے مجموعی طور پر 84لاکھ 51ہزار 386گانٹھ روئی کی خریداری کی، پی سی جی اے کے مطابق ملک بھر میں 1501711گانٹھ روئی ابھی بھی فروخت کے لیے موجود ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں