ڈ ی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک
تازہ ترین : 1

ڈ ی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک

ملتان۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2016ء)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے اتوار کے روزڈیر ہ غازی خان کے علاقے چوٹی بالا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق چوٹی بالا کے موضع رکھ رجھانی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی ٹیم نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جبکہ سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ دہشت گردموقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور چار دہشت گردتاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے،ہلاک ہونے والے دودہشت گردوں کی شناخت ملک تحسین اور کامران کے نام سے ہوئی،دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی سامان بھی برآمدہوا۔
وقت اشاعت : 18/12/2016 - 13:20:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں