ملتان کے نجی تھیٹر میں دو اسٹیج ڈانسرز آپس میں گتھم گتھا ہو گئیں

پولیس نے دونوں ڈانسرز کو حراست میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ملتان کے نجی تھیٹر میں دو اسٹیج ڈانسرز آپس میں گتھم گتھا ہو گئیں۔ پولیس نے دونوں ڈانسرز کو حراست میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ نجی تھیٹر میں دو اسٹیج ڈانسرز لیلی راج اور منزہ ملتانی کا پہلے بال بنانے اور تیار ہونے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تو نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

دونوں ڈانسرز نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کر دی۔ منزہ ملتانی نے 15 کو کال کر کے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈانسرز کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ ڈانسر منزہ ملتانی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹیج مالک، ڈائریکٹر آغا ساجد اور پروڈیوسر نے مل کر مجھ پر تشدد کیا ہے، پولیس ڈائریکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرے۔ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں