ملتان،خاتون کی گھر سے لاش برآمد، اہلخانہ کا سسرالیوں پر قتل کا الزام
تازہ ترین : 1

ملتان،خاتون کی گھر سے لاش برآمد، اہلخانہ کا سسرالیوں پر قتل کا الزام

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2016ء)ملتان میں شاہ شمس کے علاقے میں تیس سالہ خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو سسرالیوں نے زہر دیکر مارا ۔تیس سالہ شاہ شمس کی رہائشی مدیحہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔ تمام اہلخانہ گھر سے باہر کسی کام گئے ہوئے تھے۔ جب وہ واپس آئے تو مدیحہ مردہ حالت میں زمین پر پڑی تھی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مدیحہ کا سسرالیوں سے کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا اور آئے روز وہ اس پر تشدد بھی کرتے تھے جس پر اپنے والد کے گھر آگئی تھی۔ مدیحہ کے والد نے الزام لگایا کہ اس کے سسرالیوں نے اسے زہر دیکر مارا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ شاہ شمس نے موقع پر پہنچ کر اہلخانہ کے بیانات قلمبند کرلیے۔ لاش کو نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔
وقت اشاعت : 18/12/2016 - 11:30:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں