وومن یونیورسٹی ملتان کا پہلا کانووکیشن،تمام کارروائی اردوزبان میں ہونے پر گورنرپنجاب کا اظہارمسرت

ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) وومن یونیورسٹی ملتان کے پہلے کانووکیشن کی تمام کارروائی اردوزبان میں کی گئی جس پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردوزبان کا استعمال اور الفاظ کا چنائو بہت ہی اچھا تھا، اردو ہماری قومی زبان ہے ،اس کے الفاظ اور تاثیر میں ہمیں بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے، گورنر پنجاب نے کانووکیشن کے بہترین انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد ہ حسنین ‘ یونیورسٹی اساتذہ اور انتظامیہ کو مبارک باد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں