پی سی بی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

راولاکوٹ کشمیر کے سلمان ارشاد نے تیز ترین بائولرز کااعزا ز حاصل کرلیا ،چئیر مین شہریار خان سے پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 17:24

پی سی بی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) راولاکوٹ کشمیر کے تیز ترین باولر کا اعزاز ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فاسٹ باولرکی سلیکشن کے لیے 143کی سپیڈ سے گیند کر کہ پاکستان قومی اکیڈمی کرکٹ کیمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین شہریار خان سے پچاس ہزار روپے نقد انعام حاصل کیاوہاب ریاض کے بعدسلمان ارشاد تیز ترین گیند کرنے والے دوسرے باولر ہیںچنار سپورٹس پوٹھی کے کرکٹر سلمان ارشاد نے آزاد کشمیر میں ہونے والے کوالیفائی راونڈ میں 137کی سپیڈ سے تیز ترین گیند کی سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر اور اعجاز احمد پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندوں نے سلمان ارشاد کا انتحاب کیا سلمان ارشاد ملتان میں پاستان کرکٹ اکیڈمی کے لیے منتحب ہو گئے جہاں پورے پاکستان کے لیی15 کھلاڑی سلیکٹ کیے گے سلمان ارشاد نے سلیکٹ ہونے والوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے اپنے انتحاب کو آزاد کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عثمان میر اور ضلعی صدر پونچھ سلیم ظہور کی سرپرستی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں