تمام تا ر یخی دروازوں ،عمارات اور دربا رو ں کو ان کی قد یم شکل میں بحا ل کیا جا ئے گا،ڈی سی او ملتان

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:32

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نا در چٹھہ نے کہاہے کہ ملتا ن صد یو ں پرا نی زندہ تار یخ و ثقا فت کا حا مل واحد شہر ہے جس کے ور ثے کو محفو ظ بنا نے کیلئے پنجا ب حکو مت نے کروڑو ں کے فنڈز سے والڈ سٹی پرا جیکٹ شروع کیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ والڈ سٹی پرا جیکٹ کے تحت تمام تا ر یخی دروازوں عمارات اور دربا رو ں کو ان کی قد یم شکل میں بحا ل کیا جا ئے گا تاکہ سیا حت کو فروغ دینے کے ساتھ سا تھ ملتا ن کی ثقافت کو بھی محفو ظ بنا یا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا ظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز چو ک حر م گیٹ پر والڈ سٹی پرا جیکٹ کے تحت جا ر ی اپ گر یڈ یشن کے کا م کا معائنہ کر تے ہوئے کیا ۔سینئر ایڈ منسٹریٹو آفیسر آ صف رضا ،ڈا ئر یکٹر ٹیکنیکل مسعود بخا ر ی ،سینئر آرکیٹکٹ خالد چوہان اور اٹا لین ما ہر ین تعمیر ات بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈ ی سی او نے حر م گیٹ پر تا ر یخی اینٹو ں کی مر مت کے کا م پر اظہا ر اطمینا ن کر تے ہو ئے کہا کہ منصوبے کوہر صو رت مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے گا تا کہ فنڈز ضائع نہ ہو ۔اگلے مر حلے میں صرافہ با زا ر اور مسافر خانے کی تار یخی حیثیت بحا ل کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں