تحریک انصاف کے عہدیداران ،کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، شاہ محمود قریشی
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف کے عہدیداران ،کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں تحریک انصاف کا انتہائی اہم کردار ہے، سینئر وائس چیئرمین

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عہدیداران ،کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور اسے ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے وہ گزشتہ روز سابق ایم پی اے اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرحلقہ214مہر عمران پرویز دھول کی رہائش گاہ پر ضلع بھر کے ٹکٹ ہولڈرز ،ضلعی ،تحصیلی اور سٹی کے عہدیداران کے عصرانے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری سردار شہباز سیال ،ضلعی سینئر نائب صدر سید مصدق شاہ ،ندیم خان، حبیب اللہ نیازی، فیصل نیازی ،حبیب اللہ ایڈووکیٹ، شاہدہ احمد ملکہ ،شہلہ روبی، ر وبینہ نوید، نوید ضیاء ،شہباز منج، اسد جعفری ایڈووکیٹ، جعفر امام ایڈووکیٹ ،عبدالرحیم خاان نیازی ،فرخ بلال نیازی ،عبدالرشید اور دیگر عہدیداران وکارکنان موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں تحریک انصاف کا انتہائی اہم کردار ہے اور عہدیداران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ٹکٹ ہولڈر مہر عمران پرویز دھول اور سینئر نائب صدر سید مصد ق شاہ نے مخدوم شاہ محمود کا شکریہ ادا کیا ۔

۔
وقت اشاعت : 16/12/2016 - 22:15:17

اپنی رائے کا اظہار کریں