ملتان : شاہ محمود قریشی نے انصاف آصف کا باقاعدہ افتتاح کردیا

ْ کارکن انتخابات کی تیاری کریں حکمران پانامہ پیپرز پر قدم ڈگمگا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز طارق آباد میں انصاف آفس کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر عمران پرویز دھول ،سینئر نائب صدر سید مصدق شاہ ،احتشام لطیف، کرنل عابد کھگہ، ملک مبار ک علی ،رانا شہباز منج، ندیم خان، چوہدری احسن ،طاہر شاہ کے علاوہ کارکنوں اور عہدداران کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر پیر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مختصر خطاب میں کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں حکمران پانامہ پیپرز پر قدم ڈگمگا رہے ہیں ۔۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں