گورنرپنجاب اے پی ایس کے شہیدبچوں کے ذکر پرآبدیدہ
تازہ ترین : 1

گورنرپنجاب اے پی ایس کے شہیدبچوں کے ذکر پرآبدیدہ

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2016ء)گورنر پنجاب و چانسلر ملک محمد رفیق رجوانہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے تیرہویں کانووکیشن سے خطاب کے آغاز پر آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں پر دو سال قبل ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ان شہید بچوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے اور ضربِ عضب کی کامیابی بھی ان شہید بچوں کی قربانیوں کی بدولت ہے۔ ان شہید بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کا مستقبل محفوظ بنایا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر اے پی ایس کے شہید بچوں کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/12/2016 - 18:28:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں