ملتان ،مسلح ڈاکوئوں کی محافظ سکواڈکے ملازمین کے روکنے پرفائرنگ ،جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:59

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) ملتان میں گزشتہ شب تھانہ البہ کے علاقے میں چارنامعلوم مسلح ڈاکوؤںنے محافظ سکواڈکے ملازمین کے روکنے پرفائرنگ کردی ،جبکہ اس کے جواب میں محافظ سکواڈکے ملازمین نے بھی جوابی فائرنگ کی ،اس موقع پرچاروں مسلح ڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاکرکھیتوں میں فرارہوگئے ،تاہم ان کاایک موبائل فون محافظ سکواڈکے ملازمین کے ہاتھ لگ گیااس کی اطلاع ملنے پرتھانے سے بھی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ،تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان کوکئی پتہ نہیں چلا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں