حضورؐ کے اوصاف حمیداں تمام عالم انسانیت کے لئے بہترین نمونہ ہیں ،فاروق سعیدی

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:41

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں زکرین قرات اینڈ نعت سوسائٹی کے زیراہتمام محفل عیدمیلاد النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان حضرت علامہ فاروق خان سعیدی نے خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضورؐ کے اوصاف حمیداں تمام عالم انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے ․ انہوں نے حضور نبی کریمؐ کے فضائل کو اجاگر کیا اور سیرت النبیؐ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حضور نبی کریمؐ کی آمد سے عرب کے لوگ خوشحال ہوگئے اور مائوں کی گود بھر گئی اور عورتوں کو حقوق مل گئی․ غریبوں کے مسائل حل ہوگئے اور مسکینوں کو سہارا نصبیب ہوگیا․تقریب سے ڈاکٹر حکومت علی اور محمد جنید اکرم نے بھی خطاب کیا․ محفل عید میلاالنبی کا اہتمام جس میں خطیب پاکستان علامہ فاروق خان سعیدی اورپروفیسر ڈاکٹر حکومت علی نے خصوصی طور پرشرکت کی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں