قومی اسمبلی میں انہونا واقعہ نہیں ہوا، جمہوریت میں ایسا ہوتا رہتا ہے، جاویدہاشمی

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:41

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) سینئر رہنمامخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ اسمبلی میں جوکچھ ہوایہ کوئی انہوناواقعہ نہیں ہے بہت سے ملکوں میں ایساہواہے تاہم اب 90کی دھائی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے اورایساواقعہ بھی نہیں ہوناچاہیے۔ڈسٹرکٹ بار ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پانامہ ایسامسئلہ ہے جوسیاسی طورپرہی حل ہوناچاہیے تھااب اس کومتنازعہ بناکرمعاملات کومزیدالجھادیاگیاہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ سپیکرکاعہدہ غیرجانبدارہوتاہے کل کے واقعہ میں ہمیں سپیکرغیرجانبدارنظرنہیں آئے انہیں سب کوبولنے کاموقع دیناچاہیے تھا۔پانامہ کامعاملہ جب تک حل نہیں ہوتایہ کسی نہ کسی شکل میں چلتاہی رہے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے بغیر اسمبلی بے معنی ہے اسی طرح عمران خان اورشاہ محمودقریشی کوبھی اسمبلی میں بیٹھ کر اپنے تحفظات کااظہارکرناچاہیے اورانتخابات کوشفاف بنانے اوردیگر معاملات کے بارے میں قانون سازی کرانے کیلئے اپنا کردار داکرناچاہیے ۔

(جاری ہے)

مخدوم جاویدہاشمی نے کہاکہ ملک اورہمارے گردونواح میں جس طرح کے حالات ہیں اس کاتقاضاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کوچھوڑکرقومی معاملات پریکجاہوجائیں ہماری سیاست پاکستان کی بدولت ہی ہے۔اسی طرح ملک کے تمام اداروں کو مکمل اختیارات بھی ملنے چاہیں تاکہ لوگوں کوہرطرح کاریلیف مل سکے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں