سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی2سال مکمل ہونے پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان سیمینار آج ہوگا

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:39

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی2سال مکمل ہونے پر شہید طلباء اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان کے زیرِ اہتمام سیمینار کل صبح 10بجے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں مقررین اور شرکاء آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء اور ان کے لواحقین کو خراجِ تحسین پیش کریں گے جب کہ سیمینار کے بعد ایم ڈی اے چوک سے آرٹس کونسل چوک تک واک کا بھی اہتمام کیا جائے گاجس میں سکولوں کے طلباء و طالبات ،محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے افسران اورملازمین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں