عطائیوں اور جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ،2کارخانے سیل

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:39

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کی جانب سے عطائیوں اور جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون پوری شدت سے جاری ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی ٹاسک فورس برائے ڈرگ نے بوسن روڈ پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات کی تیاری میں ملوث 2یونٹ(کارخانی) سیل کر کے ہزاروں کی تعداد میں جعلی ادویات کے تیار کارٹن قبضے میں لے لئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ضلعی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈرگ انسپکٹر محمد ساجد اور اسد نے تمام سامان اور ادویات ڈرگ ایکٹ کے تحت قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغازکردیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی سی او ملتان کی جانب سے ڈرگ انسپکٹرز اور ضلعی آفیسران کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت عطائیوں اور ہسپتالوں و نجی ہیلتھ مراکز کے خلاف کارروائی کے خصوصی اختیارات دئیے گئے ہیں تاکہ چند روپوں کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لایاجاسکے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں