ْقومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری ملکی معیشت کی مضبوطی کااہم جزوہے ،سید بہادر علی شاہ

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:22

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری ملکی معیشت کی مضبوطی کااہم جزوہے اوربحثیت فردمشکل وقت میں کام آنے کاوسیلہ بھی ہے۔ یہاں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں 200روپے والے پرائز بانڈزکی 68ویں قرعہ اندازی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قومی بچت کی سکیمیں بچت کے ساتھ ساتھ انعام کی سہولت دے کرمزید پرکشش ہوجاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم ابھی ہمیں ایک آگاہی مہم کی ضرورت ہے جومعاشرے میں بچت کوفروغ دے سکے کیوں کہ معاشرے کے ہرفرد کوجتنی بچت کی زیادہ عادت ہوگی اتناہی یہ پیسہ ملک کی فلاح وبہبود کی سکیموں پرخرچ ہوگا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان ملک محمد اشرف کھوکھرنے کہاکہ قومی بچت کی پرائز بانڈ کی سکیم کی شفافیت ہرقسم کے شک وشبہ سے پاک ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا دین بھی ہمیں فضول خرچی اورنمودونمائش سے منع کرتاہے اوراس پرعمل کرکے ہم بچت کوفروغ دے سکتے ہیں ۔تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگز ملتان محمد جہانگیر نے شاہد اورپبلسٹی آفیسر سیداصغربخاری نے بھی خطاب کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں