میپکو میں 4ایگزیکٹو انجینئرز کے تقرر وتبادلے
تازہ ترین : 1

میپکو میں 4ایگزیکٹو انجینئرز کے تقرر وتبادلے

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے 4ایگزیکٹو انجینئرز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں،میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر ایکسین یعقوب احمد کو علی پور ڈویژن اور ان کے پیشرو ایکسین علی پور ڈویژن خالد حسین کو میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل میپکو سرکل ساہیوال محمدراشد مقبول کو خالی آسامی پر ایکسین آپریشن میپکو ڈویژن چیچہ وطنی اور تعیناتی کے منتظر ایڈیشنل ایس ای محمد نعیم کو ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل میپکو سرکل ساہیوال تعینات کیاہے اور انہیں ایکسین آپریشن ڈویژن عارفوالہ کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/12/2016 - 22:17:30

اپنی رائے کا اظہار کریں