او جی ڈی سی ایل نے ٹریفک پولیس کے ایف ایم ریڈیوکیلئے فنڈزجاری کردیئے

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:17

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان اعظم سلطان تیموری نے ٹریفک پولیس نان کمرشل ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے قیام کیلئے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے فنڈنگ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے۔ کہ پائیدار سماجی ترقی کے قیام کیلئے او جی ڈی سی ایل کی طرح دیگر اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز او جی ڈی سی ایل ریجنل آفس ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا یہ جنوبی پنجاب میں پہلا ریڈیو اسٹیشن ہے جو براہ راسست ٹریفک پولیس چلائے گی۔ اس ریڈیو سٹیشن کے ذریعے عوام کو نہ صرف ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل ہوگی ۔بلکہ اس کے ذریعے عوام کے شعور میں بھی اضافہ ہو گا،اس ریڈیو سٹیشن کے ذریعہ عوام کو گھر بیٹھے ٹریفک روٹس ٹریفک کی بندش اور ٹریفک سے متعلقہ معلومات ومسائل کے حل پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملتان میں FM RADIO(ایف ایم ریڈیو) کے قیام کے لیے فنڈنگ کے اجراء کو خوش آئندہ قرار دیا۔آئل اینڈ گیس ملتان کے ریجنل کوآرڈی نیٹر محمد طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل جہاں ملک کے طول و عرض میں آئل اینڈ گیس فیلڈ کے نظم و نسق چلا رہی ہے وہاں سماجی خدمات و ترقی کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ بھر پورتعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر اعظم سلطان تیموری کو ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے قیام کیلئے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے فنڈنگ کی دستاویزات پیش کی ۔ اس موقع پر ریجنل جنر ل منیجر سوئی گیس امجد عزیز ، عمران صادق فیلڈ منیجر نند پور ، شریف جٹ ، احسن رضا کھاکھی اے ڈی آئی جی بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں