ملتان میںپولیس کی بھکاریوں کیخلاف مہم جاری، متعدد گرفتار

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:33

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پرمحکمہ سوشل ویلفیئر ملتان چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان نے پولیس کے ہمراہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جس میں چائلڈپروٹیکشن سے نویدمختار ،کبریٰ ملک ،عدنان عتیق ،محکمہ سوشل ویلفیئر سے سلیم رضا،رانامحمودجاویدسمیت دیگرآفیسرزشامل تھے ،بھکاریوں میں 6خواتین ،3مرد ،4بچے اورایک بچی شامل تھی ۔

(جاری ہے)

خواتین کو بچوں سمیت دارالامان ملتان جبکہ مردوں کو عافیت سنٹر میں بھجوادیاگیا۔سوشل ویلفیئر آفیسررانامحمودجاویدکے مطابق 6سالہ معذور بچے کو خاتون کے ہمراہ دارالامان ملتان بھجوادیاگیاہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ بہت جلد ملتان کو بیگرفری سٹی بنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں