ملتان، ماڈل ٹاؤ ن کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک،3فرار
تازہ ترین : 1

ملتان، ماڈل ٹاؤ ن کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک،3فرار

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر2016ء)ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین ڈاکو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قریب پانچ مسلح ڈاکو نذر نامی شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیاجس پر ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی فائرنگ میں عرفان اور وسیم نامی ڈکیت ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق مفرور ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 15/12/2016 - 11:36:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں