ملتان میں انسداد ڈرگ ٹاسک فورس نے جعلی ادوایات تیار کرنے والی دو فیکٹریاں سیل ..
تازہ ترین : 1

ملتان میں انسداد ڈرگ ٹاسک فورس نے جعلی ادوایات تیار کرنے والی دو فیکٹریاں سیل کردیں،2افراد گرفتار

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2016ء) ملتان میں ضلعی ٹا سک فورس برا ئے ڈر گ نے شجا ع آ با د روڈپر جعلی ادویا ت تیا ر کر نے والے 2 کار خا نے سیل کر کے 2 افراد کو گر فتا ر کر کے مقدما ت درج کر ادئیے ۔ضلعی ٹاسک فو رس بر ائے ڈ ر گ کے انچا ر ج ڈ ر گ انسپکٹر محمد اسد کو اطلا ع ملی کہ اولڈ شجا ع آ با د رو ڈ پر 2 کار خا نو ں میں جعلی ادویا ت سیر پ اور انجکشن تیا ر کر کے سر عا م مار کیٹ میں فر وخت کئے جا رہے ہیں جس پر ڈ ی سی او ملتا ن نے فو ر ی کارروائی کے احکا ما ت جاری کئے ۔

ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تما م پرا پرٹی سیل کر کے سا مان قبضے میں لیا ۔ اس موقع پر بھا ر ی مشینری سے جعلی ادویات تیا ر کی جا رہی تھیں جبکہ گوداموںمیں سینکڑوں من تیا ر سا مان بھی بر آمد کیا گیا ۔ملز ما ن کو متعلقہ تھا نے میں بند کر کے مقد ما ت درج کر ادئیے گئے ہیں ۔ڈ ی سی او ملتا ن نا در چٹھہ نے ٹیم کو شا با ش دیتے ہوئے کہا کہ عطا ئیوں اورجعلی ادویا ت کا دھند ہ کر نے والوں کا قبرتک پیچھا کرینگے ۔شہریو ں کی جا نوں کا سودا کر نے وا لے کسی رعا ئیت کے حقدار نہیں ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/12/2016 - 22:56:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں