4ایس ڈی اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامت جاری
تازہ ترین : 1

4ایس ڈی اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامت جاری

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے 4ایس ڈی اوز کے تقرر وتبادلے اور 10ملازمین کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ایس ڈی او رورل سب ڈویژن ساہیوال ثاقب سلیمان کو خالی آسامی پر ملتان روڈسب ڈویژن ساہیوال، ایس ڈی او کوٹ خادم علی سب ڈویژن ساہیوال محمد شعیب خان کو رورل سب ڈویژن ساہیوال، تعیناتی کے منتظر ایس ڈی او خالد محمود اقبال کو کوٹ خادم علی سب ڈویژن ساہیوال اور اسسٹنٹ منیجر کسٹمرسروسز سنٹر میپکو سرکل ساہیوال آصف علی کو خالی آسامی پر ایس ڈی او احمد یار سب ڈویژن عارفوالہ تعینات کیاہے ۔

پروموشن بورڈ کی منظوری سے 2آڈٹ اسسٹنٹس محمد زبیر صادق اور محمد نعیم ملک کو اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز بنیادی سکیل16میں ترقی دی گئی ہے جبکہ 8جونیئر سٹور کیپرز کو سینئر سٹور کیپرز بنیادی سکیل 15میں ترقی دی گئی ہے ان ملازمین میں محمد مقداد (ریجنل سٹور ساہیوال )، محمد افتخار ( فیلڈسٹور بہاولنگر )، محمد اکرم ( ریجنل سٹور ملتان )، عبدالمجید ( فیلڈ سٹور ملتان )، عبدالخالق ( ریجنل سٹور ساہیوال )، حضور بخش ( فیلڈ سٹور راجن پور) ،عبدالستار (فیلڈ سٹور لیہ ) اور ذکاء اللہ (ریجنل سٹور ڈی جی خان ) شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 14/12/2016 - 20:26:51

اپنی رائے کا اظہار کریں