پاکستان کے دشمن نیست ونابود ہونگے، بیگم مجیدہ وائیں
تازہ ترین : 1

پاکستان کے دشمن نیست ونابود ہونگے، بیگم مجیدہ وائیں

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2016ء)ایم این اے بیگم مجیدہ وائیں نے کہا ہے کہ شہادتیں پیش کرنے سے پاکستانی قوم کبھی نہیں گھبرائی پاکستان کے دشمن نیست ونابود ہونگے اور بد ترین ناکامی سے دوچار ہونگے۔معصوموں کی جان کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں۔تخریب کاروں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔آرمی پبلک سکول کے شہدا کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہدا کی یاد میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ سلام شہد اء اے پی ایس سیمینارسے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا کہ سانحہ پشاور میں پھول جیسے بچوں کو درندوں نے مسل دیا تھا اس وحشت اور المناک ظلم کی داستان کے زخم آج بھی پاکستانی قوم کے دلوں پر موجودہیں۔

مگر پاکستانی قوم گھبرانے والی نہیں پاکستان میں تعلیم عام ہوگی اور جہالت کا خاتمہ یقینی طور پر ہوگا۔ اس موقع پرآپا نسرین ڈویژنل کو آرڈینیٹر مسلم لیگ ن صدر وومن ویلفیئر آرگنائزیشن نادیہ کنول، فہمیدہ چوہان، عمران اعظمی ، چیئرمین یوسی 9 شیخ ندیم اکبر،شبانہ ارم، شکیلہ ناز، ودیگر سیاسی سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/12/2016 - 20:22:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں