بہاء الدین زکریایونیورسٹی گیلانی لاء کالج ملتان کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس فیسٹول

منگل 13 دسمبر 2016 23:16

ملتان ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی گیلانی لاء کالج ملتان کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس فیسٹول ہوا․ فیسٹول کا افتتاح قائم مقام پرنسپل کالج محمد آصف صفدر اور آر او ڈاکٹر مقرب اکبرنے کیا․ فیسٹول میں مختلف کلاسز کی جانب سے اسٹال اور آرگنائزر کمیٹی کی جانب سے کرکٹ ، رسہ کشی ، بیڈمنٹن ، سٹال ڈیکوریشن کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ گھوڑوں کا رقص، آسمان میں مختلف رنگوں کے غبارے اور جھومر پیش کیاگیا․ بعد ازاں گیلانی لاء کالج کے آڈیٹوریم میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی․ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام پرنسپل محمد آصف صفدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اسی ڈسپلن کے ساتھ مختلف قسم کے پروگرام منعقد کروائے جائیں گے ․انہو ںنے چیف آرگنائزر ز رائو فیضان ، رضوان گل ، ہادی گریدیزی، رانا علی اکبر ، شہزاد وھینوال ، عمران محبوب، اکرام خان ، یاسر انصاری ، محسن خان، اعتزاز لطیف، لیلی افضل ، انعم چشتی اور تمام آرگنائزر ز کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں